فلسطینی چیف جسٹس اور تاریخی مسجد ابراہیمی کے خطیب ڈاکٹر تیسیر تمیمی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکام مسجد ابراہیمی کو یہودی گرجا گھر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں- مسجد ابراہیمی کو فلسطینی شہریوں کے لیے بند جبکہ یہودیوں کو عبرانی سال کے آغاز پر عید کی تقریبات کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے-
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکام مسجد ابراہیمی کو اس طرح کی سازشوں کے ذریعے مکمل طور پر یہودیوں کے حوالے کرنے کا ہدف رکھتے ہیں- اپنے اس مذموم مقصد کی تکمیل کے لیے بار بار مسجد ابراہیمی کو بار بار مسلمانوں کے لیے بند کردیا جاتا ہے- ڈاکٹر تیسیر تمیمی نے مزید کہا کہ رمضان کے پہلے نصف میں چھ مرتبہ مسجد ابراہیمی کو فلسطینیوں کے لیے بند کیا جبکہ یہودیوں کو مسجد میں داخل ہونے کی نہ صرف اجازت دی بلکہ انہیں حکام کی سرپرستی حاصل ہے- فلسطینی چیف جسٹس نے اسرائیلی جارحیت اور مسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کی پابندی کو مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا- ڈاکٹر تمیمی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں-