قابض اسرائیلی افواج نے سابق فلسطینی قومی حکومت کی وزارت ٹرانسپورٹ کے سیکرٹری فیضی شبانہ کو گرفتار کرلیا- فیضی شبانہ کو مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا- ذرائع کے مطابق قابض افواج نے فیضی شبانہ کے گھر پر گزشتہ روز دھاوا بولا-
سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گھر کی مکمل تلاشی لی اور فیضی شبانہ کی گرفتاری پر یہ کارروائی ختم ہوئی- قابل ذکر بات یہ ہے کہ فیضی شبانہ کو فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے بھی بارہ جون کو گرفتار کیا تھا پھر چند دنوں کے بعد رہا کردیا گیا-