فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے خلاف گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے گرفتاریوں کی مہم جاری ہے- گزشتہ روز تین کارکنان کو گرفتار کیا گیا-
گرفتار شدگان میں جنوبی جنین کی ’’بئرالباشا‘‘ بلدیہ کے چیئرمین طارق غوادرہ بھی شامل ہیں- ذرائع کے مطابق طارق غوادرہ کو سیکورٹی فورسز سے ملاقات کے لیے بلانے کے بعد گرفتار کیا گیا- نابلس کے مغرب میں واقع پناہ گزین کیمپ مخیم العین سے القسام بریگیڈ کے کمانڈر شفیق نھاد اور اندرون شہر سے محمد قنازع کو گرفتار کیا گیا- دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی قید میں فدائی حملہ آور عماد الزبیدی کے بھائی فراس الزبیدی کو شہر کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے- انہیں فلسطینی سیکورٹی فورسز کی جانب سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے- تشدد کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی اور ہسپتال منتقل کرنا پڑا-