جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر مزاحمتی گروپوں کا راکٹ حملہ

پیر 1-اکتوبر-2007

فلسطینی مزاحمت کار گروپوں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے برابر میں واقع اسرائیلی فوجی ٹھکانے ’’ناحل العوز‘‘ پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے- جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے عسکری ونگ قومی مزاحمتی بریگیڈ اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے عسکری ونگ شہید ابو علی مصطفی بریگیڈ نے ناحل العوز اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملے کا اعلان کیا ہے-
 دونوں محاذوں کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر سو ملی میٹر دھانے والے راکٹ لانچر سے 2 راکٹ داغے گئے ہیں- بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہمارے پاس مزاحمت کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے- اپنی عوام کی حفاظت کے لیے تمام مزاحمتی گروپوں کو متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں مزاحمت کرنا چاہیے-

مختصر لنک:

کاپی