جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر کے باعث فلسطینیوں میں کینسر کی مرض میں اضافہ

اتوار 30-ستمبر-2007

اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر دیمونا سے خارج ہونے والی شعاعوں کے باعث النقب کے شہریوں میں کینسر کی مرض کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت نے الخلیل کے جنوب میں کینسر کی مرض میں اضافے کے حوالے سے ایک دفعہ پھر رپورٹ نشر کی ہے- البتہ اخبار نے کینسر کے مرض میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا-
 فلسطینی ماہرین کے خیال میں کینسر میں اضافے کا سبب دیمونا ایٹمی ری ایکٹر سے خارج ہونے والی شعاعیں ہے- ایٹمی جنگ کے نقصانات سے بچائو کے لیے بین الاقورامی ڈاکٹرز آرگنائزیشن کے نمائندہ ڈاکٹر محمود سعادة کے مطابق الخلیل کے جنوب میں کینسر کی مرض کی متعدد واقعات سامنے آئے ہیں- اس حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ ایک فلسطینی محقق نے خلیل کے جنوب میں واقع الظاہر یہ قصبے میں شعاعوں کی مقدار کے حوالے سے تحقیق کی ہے- تحقیق کے مطابق اس علاقے میں اتنی مقدار میں شعاعیں پائی جاتی ہیں جتنی مقدار میں شعاعیں چرنوبل ری ایکٹر سے تیس کلو میٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کی گئی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی