اسرائیلی نائب وزیر دفاع ماتان فلنائی نے غزہ کی پٹی کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے نظریے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے- ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بجلی اور ایندھن کی کمی کا الزام اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) پر نہیں آئے گا بلکہ مورد الزام اسرائیل ہوگا-
ماتان فلنائی نے اسرائیل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میزائل حملوں کا مقابلہ غزہ کی پٹی کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے نہیں کیا جائے گا بلکہ مسلح گروپوں کے خلاف جنگ لڑی جائے گی- مسلح گروپوں سے مقابلہ کر کے غزہ کی پٹی سے میزائل حملوں کو روکا جائے گا اور اسرائیلی مغوی فوجی کو رہا کرایا جائے گا-