اسرائیل نے وزیر خارجہ تیسبی لیفنی کی اپنے شامی ہم منصب ولید معلم سے ملاقات کی خبروں کی تردید کی ہے- تیسبی لیفنی کے دفتر کی ترجمان امیرہ اورن نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ اور شامی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں-
واضح رہے کہ فلسطینی اخبار ’’الصنارہ‘‘ نے تیسبی لیفنی اور ولید معلم کے درمیان ملاقات کی خبر نشر کی تھی اخبار کے مطابق قطر کے شہزادہ الشیخ فلسفہ بن حمد آل ثانی کی طرف سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا اور تیسبی لیفنی نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے اجازت کے بعد ملاقات طے کی- ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی- اسرائیلی وزیر خارجہ کے دفتر کی ترجمان کے مطابق اسرائیلی اور شامی وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات کی بے بنیاد خبر نشر کرنے کا مقصد تیسبی لیفنی کی باقی عرب راہنمائوں سے اہم ملاقاتوں کو غیر اہم کرنا ہے-