نابلس میں قائم اسرائیلی قید خانے ’’تباح تکفا‘‘ کے قیدیوں پر اسرائیلی فوج وحشیانہ تشدد کررہی ہے اور اسیران کو روزہ رکھنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہیں- فلسطینی اسیران کی بہبود کے ایک ذمہ ارے ’’نفحہ‘‘ کے نمائندے کے مطابق ’’تباح تکفا‘‘ جیل میں اسرائیلی جیلروں نے قیدیوں کو روزے کی حالت میں عریاں تفتیش کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے-
جیلردن میں کئی کئی بار قیدیوں کے کمروں میں گھس کر انہیں تشدد کرنے اور انہیں کپڑے اتار کر سب کو ایک ساتھ کھڑا کر کے تشدد کرتے ہیں- اس دوران قیدیوں کے ساتھ غلیظ زبان استعمال کی جاتی ہے- انہیں قرآن کریم کی تلاوت کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ تلاوت میں مصروف قیدیوں کے ہاتھ سے قرآن پاک کے نسخے چھین کر غائب کردیے جاتے ہیں- ’’نفحہ‘‘ نے قیدیوں پر وحشیانہ سلوک کی شدید نفرت کرتے ہوئے توہین آمیز سلوک بند کرنے اور رمضان میں اسیروں کو ان کے مذہبی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-