چهارشنبه 30/آوریل/2025

دولہ کی زندگی خطرے میں ہے: حماس

اتوار 30-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور سلام فیاض کی غیر قانونی حکومت رام اللہ جیل میں قید احمد دولہ کی گرتی ہوئی صحت کا ذمہ دار قرار دیا ہے- اس کی صحت کی خرابی کی وجہ داخلی سلامتی کے سیکورٹی محکمہ کی جانب سے کیا جانے والا تشدد ہے-
مغربی کنارے سے جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں حماس نے رام اللہ میں قائم حکومت کی جانب سے حماس کو ختم کرنے اور اس کے کارکنان پر بے انتہاء تشدد کرنے کی پالیسی کمی شدید مذمت کی ہے- داخلی سلامتی کا سیکورٹی محکمہ نے بیطوینہ کے ’’جیل خانے ‘‘ میں دولہ پر بدترین تشدد کیا- اس کو ہوا میں لٹکائے رکھا گیا اور اسے کئی کئی دن تک جاگنے پر مجبور کیا گیا اور کئی کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی گئی جس کی وجہ سے ان کی صحت انتہائی خراب ہوگئی اور انہیں فوری میڈیکل علاج کی ضرورت ہے-
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فتح کے کارکنان اطمینان و سکون کے ساتھ رہ رہے ہیں لیکن مغربی کنارے میں سیکورٹی محکمہ نے حماس کے کارکنان کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے-

مختصر لنک:

کاپی