جمعه 02/می/2025

بش کی جانب سے مجوزہ فلسطینی ریاست کا خاکہ غیر واضح ہے :برداویل

ہفتہ 29-ستمبر-2007

فلسطینی قانون ساز کونسل میں حماس سے تعلق رکھنے والے اصلاح و تبدیلی بلاک کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باسٹھویں اجلاس سے قبل صدر بش کے بیانات کوکم غیر اہم قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ صدر بش نے فلسطینی ریاست کی تعریف متعین نہیں کی، اس لئے عملی طور پر ان سے کوئی امید وابستہ نہیں رکھی جاسکتی-
انہوں نے مزید کہاکہ صدر بش نے کئی بار فلسطینی ریاست کا ذکر کیا، ایک ایسی ریاست جو اسرائیلی ریاست کے ساتھ ساتھ ہو تاہم انہوں نے ایسی ریاست کے حدود اربعہ کو متعین طور پر بیان کرنے سے انکار کردیا نہ ہی اس کی قانونی اور سیاسی بنیادوں پر روشنی ڈالی- برداویل نے کہا کہ صدر بش ایسے بیانات کے ذریعے صدر محمود عباس کا حوصلہ بلند رکھناچاہتے ہیں کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ نیویارک سے خالی ہاتھ واپس آ رہے ہیں –
برداویل نے قدس پریس کو بتایا کہ ایک ایسی ریاست جس کی حدود متعین نہیں ہے، اس میں بیت المقدس شامل نہیں ہے، اور جس میں مہاجرین کی بحالی کا کوئی ذکر نہیں ہے – انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ محمود عباس کے تمام اقدامات کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ محمود عباس کو نقصان نہ پہنچائے، انہوں نے کہاکہ سفارتی کوششوں اور اسرائیلی مظالم کے ذریعے کوشش کی جا رہی ہے کہ فلسطینیوں کی ریاست وجود میں نہ آ سکے-

مختصر لنک:

کاپی