جمعه 02/می/2025

عوامی محاذ نے محمود عباس کے اقدامات کی تحسین نہیں کی

ہفتہ 29-ستمبر-2007

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین ( پی ایف ایل پی ) کے سیکرٹری جنرل احمد سعادت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں موجود، پی ایل او قیدیوں کی جانب سے محمود عباس کے اقدامات کے لئے خیر مقدمی بیان کو عوامی محاذ نے بھی تسلیم کرلیا ہے- اسرائیل کی حضارم جیل میں موجود سعادت نے کہاکہ یہ بیان خود ساختہ اور بے بنیاد ہے –
تین ہفتے قبل القدس اخبار نے رپورٹ شائع کی تھی کہ عوامی محاذ نے قیدیوں کے بیانات کی توثیق کی ہے – ایسے بیانات کے ذریعے یہ دیکھنا مقصود ہے کہ عوامی محاذ بھی محمود عباس کے اقدامات کو پسند کرتاہے- محمود عباس نے 103 خیراتی اداروں اور انجمنوں پر پابندی عائد کررکھی ہے جس سے ہزاروں لوگوں کا نان نفقہ بند ہوگیا ہے –

مختصر لنک:

کاپی