اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ ’’القسام بریگیڈ‘‘ نے ’’ھاون‘‘ میزائلوں سے یہودی آباد کالونیوں پر حملے کا دعوی کیا ہے- القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ ’’ھاون‘‘ میزائلوں سے غزہ کے قریب یہودی آبادیوں پر حملہ کر کے متعدد یہودیوں کو ہلاک کردیا ہے- دریں اثناء اسرائیلی ریڈیو نے بھی مجاہدین کی طرف سے فائر کردہ راکٹ حملوں کا اعتراف کیا ہے- ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب میں مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں میں مسلسل تیزی آرہی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید راکٹ حملے بھی کیے جاسکتے ہیں-
