اسرائیلی وزیر خارجہ ٹسیبی لیفنی اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے- اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صہیونی وزیر خارجہ نے صدر عباس سے ایک اور ملاقات میں صدر عباس پر حماس کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہے-
عبرانی ریڈیو کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اجلاسوں کے دوران صدر عباس سے ہونے والی ملاقاتوں میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کارروائی کے لیے زور دیا- ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیل صدر عباس سے حماس کو آئندہ پارلیمانی انتخابات سے دور رکھنے کے لیے پروانہ حاصل کرنا چاہتے ہیں- دوسری جانب غرب اردن اور غزہ میں عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کی مشترکہ کارروائیوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بدستور جاری ہے- عباس اسرائیل مشترکہ آپریشن کا مسئلہ بھی حماس پر اس کے اسرائیل بارے مؤقف میں دباؤ ڈالنے کے لیے کیا جارہا ہے-