غرب اردن کے مضافات میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ ملیشیا نے حماس کے خلاف کریک ڈائون میں نو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے- تفصیلات کے مطابق عباس ملیشیا نے نابلس میں متعدد گھروں پر چھاپہ مارکر تین حماس اراکین کو گرفتار کرلیا-
مرج زھور کے علاقے سے ایک پچپن سالہ حماس رکن کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا- علاوہ ازیں طولکرم میں ایک ہسپتال پر بھی چھاپہ مارا گیااور متعدد مریضوں کو ہسپتال سے اغواء کرلیا گیا- نابلس میں حماس کے ایک رکن فراس زبیدی کے گھر کو مسمار کر نے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا- طوباس کے علاقے میں عمر حمزہ دراغمہ کے گھر پر افطاری کے وقت چھاپہ مارکر ان کے اہل خانہ کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور دراغمہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا- غرب اردن کے شہر قلقیلیہ میں بھی حماس اراکین کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں زدوکوب کیا گیا اور دو شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا-