جمعه 02/می/2025

اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس کو یہودی شہر بنانے کا سلسلہ جاری

جمعرات 27-ستمبر-2007

فلسطین کی نگران حکومت میں وزیر سیاحت ڈاکٹر محمد الآغا نے کہاہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی شہربنانے کی کوششوں پر عربوں اور عالم اسلام کی خاموشی سے اسرائیل کو موقعہ مل رہاہے کہ وہ اپنے منصوبوں پر کاربند رہے- ڈاکٹر آغانے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسلامی آثار مقامات مسلم دنیا کی اس خاموشی کی وجہ سے شدید خطرات کی لپیٹ میں ہیں-
ڈاکٹر محمد الآغا اسرائیل کے محکمہ نوادرات کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان پر تبصرہ کررہے تھے کہ انہیں شمالی بیت المقدس میں ایک ایسی چٹان ملی ہے کہ جہاں کے پتھر ، نام نہاد ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لئے استعمال کئے گئے تھے –
وزیرساحت نے کہاکہ سوال یہ نہیں ہے کہ مسجد اقصی کی تعمیر کے لئے کون سے پتھر استعمال کئے گئے تھے، بلکہ اہم مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ مسجد اقصی کے قرب و جوار میں کھدائی کررہی ہے تاکہ اسے شہیدکیا جاسکے –

مختصر لنک:

کاپی