جمعه 02/می/2025

یورپی پارلیمانی وفد کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

جمعرات 27-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے یورپی پارلیمانی وفد کی فلسطینیوں اوران کے مستقل اصولوں کے حق میں دیئے گئے بیان کو خوش آئندقرار دیا ہے- انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر اہم اداروں اور تنظیموں کی طرف سے ایسے حمایت پر مبنی بیانات آتے رہے تو تمام گروہوں خصوصاً امریکی انتظامیہ کو مثبت پیغام ملے گا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ یورپی پارلیمانی وفد کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس موقف میں فلسطینیوں کے حقوق اور اہداف کااحترام کرنے کا اظہار کیاگیا ہے، نیز اس ضرورت کا بھی اظہار کیاگیا ہے کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں اور فلسطینیوں کی جو اقتصادی ناکہ بندی کی گئی ہے ، اس کو ختم کیا جائے-
انہوں نے یورپی پارلیمانی وفد کے موقف کو سراہاکہ محکمہ صحت کی سرگرمیوں اور تعمیراتی منصوبوں کو نہ روکا جائے، انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی ناکہ بندی کرنے سے صحت اور سماجی مسائل ابتر صورت حال اختیار کرچکے ہیں نیز فلسطینی فاقہ کشی کے قریب پہنچ چکے ہیں- برھوم نے یورپین پارلیمانی وفدکے لئے شکریے کے کلمات کہے- اس وفد نے غزہ کی پٹی سمیت فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا اورانہوں نے فلسطینی عوام اور ان کے برحق مطالبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے فلسطینی عوام کی جمہوری جدوجہدکی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا-انہوں نے ان یورپی ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطین کے قومی منظر میں حماس کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے –

مختصر لنک:

کاپی