جمعه 02/می/2025

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک درجن فلسطینی شہید

جمعرات 27-ستمبر-2007

غزہ کی پٹی پر بروز جمعرات علی الصبح اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے بارہ فلسطینی شہید ہو گئے- مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ قابض فوج کی جانب سے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے اراکین کو ٹارگٹ کلنگ کرنے کے لیے کیا گیا- حملے میں تین مجاہدین شہید ہوگئے جبکہ دیگرشہید ہونے والوں میں عام شہری ہیں-
عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی صبح کو کیا گیا جبکہ اسی رات کو کیے گئے حملے میں متعدد کئی شہری شہید ہو چکے ہیں- بمباری سے دو مساجد بھی شہید ہو گئیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بیس سے زائد بتائی جارہی ہے- دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اسرائیلی جارحیت کا انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا ہے- غزہ سے القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت نا قابل برداشت ہے اور وہ اس خون ناحق کا بدلہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں- دوسری جانب جبالیہ کے علاقے میں مجاہدین نے اسرائیلی تنصیبات پر65 راکٹ فائر کیے- کئی راکٹ اسرائیلی فوجی کمپاؤنڈ میں گرنے سے متعدد فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم  زاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی-

مختصر لنک:

کاپی