غزہ کی پٹی میں حماس کی نگران حکومت کے وزیر سیاحت محمد رمضان آغا نے ہیکل سلیمانی دوئم کے پتھر کے انکشاف کے حوالے سے اسرائیلی دعوؤں کو جھٹلایا ہے – ان کا کہناہے کہ اسرائیل مسجد اقصی کو گرانے کی سازش کے لئے جھوٹے دعوے کرتا رہتاہے- محمد رمضان الآغا نے کہا کہ عالم عرب اور عالم اسلام کی خاموشی کے باعث اسرائیل اسلامی مقدسات کی حرمت کو پامال کررہاہے- بیت المقدس اور مسجد اقصی کو یہودیانے کی سازش کی جا رہی ہے- عالم اسلام کو مسجد اقصی کی حفاظت کے لئے حرکت میں آنا چاہیے- انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کی اسرائیلی اتھارٹی اور یہودی مذہبی رہنما ’’حاخامات ‘‘ذرائع ابلاغ کو نئی نئی انکشافات سے کرتے رہتے ہیں- دراصل وہ خود اپنے اوپر ہنستے ہیں- مسجد اقصی کے اصلی پتھروں کاانکشاف کوئی حیران کن بات نہیں ہے لیکن خطرناک بات یہ ہے کہ وہ اس امر کو مسجد اقصی کے نیچے کھدائی کا عمل کرنے کے لئے استعمال کررہاہے – جس سے مسجد اقصی کے منہدم ہونے کا خطرہ ہے –
