لبنان میں جرمن نژاد اسرائیلی باشندے کی گرفتاری کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کسی قسم کا موقف اختیار کرنے میں تذبذب کا شکار ہے- اسرائیلی وزارت خارجہ کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ جرمن نژاد اسرائیلی باشندے کی لبنان میں گرفتاری کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا کہ اس مسئلہ کا حل کس طریقے سے نکالا جائے گا- بین الاقوامی ریڈ کراس نے اعلان کیا ہے کہ مسئلے کے حل کے لئے ابھی تک اسرائیل نے کوئی رابطہ نہیں کیا- دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں جرمنی کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں لبنانی حکام سے رابطہ کریں گے –
