جمعه 02/می/2025

اسرائیل نے پانچ سالہ بچی کے علاج کی اجازت دینے سے انکار کردیا

بدھ 26-ستمبر-2007

اسرائیلی وزارت داخلہ نے پانچ سالہ ماریہ آمن کو مقبوضہ بیت المقدس میں علاج کے لیے جانے کی اجازت فراہم کرنے سے انکار کردیا- آمن کو دو سال قبل اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا- جس کے بعد بچی جسمانی طور پر مفلوج ہو چکی تھی-
 غزہ کے ڈاکٹروں نے اس کا علاج مقبوضہ بیت المقدس کے ہسپتال میں کروانے کی تجویز دی ہے- دوسری جانب اسرائیلی وزارت داخلہ نے یہ کہہ کر بچی کے والدین کو القدس میں جانے سے روک دیا کہ ان کے جانے سے حکومت کے لیے سیکورٹی کے معاملات پیدا ہوں گے- واضح رہے کہ گزشتہ برس اسرائیلی وزارت داخلہ نے ماریہ آمن کو غزہ سے باہر کسی دوسرے علاج کے لیے جانے کی اجازت دینے پر غور کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی-

مختصر لنک:

کاپی