چهارشنبه 30/آوریل/2025

فتح نے حماس کے ٹریننگ کیمپوں کا بہانہ تراش لیا

بدھ 26-ستمبر-2007

غرب اردن میں فلسطینی صدر کے زیر کمانڈر صدارتی فورسز نے بیت لحم میں حماس کے ٹریننگ کیمپوں کی موجودگی کا دعوی کیا ہے- ایگزیکٹو فورسز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اراکین غرب اردن کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر ٹریننگ کررہے ہیں-
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت لحم میں ایسے متعدد کیمپوں کا سراغ لگایا گیا ہے جہاں حماس کے اراکین ٹریننگ کررہے ہیں- بیت لحم کے ٹریننگ کیمپ میں ہتھیاروں کو کھولنے جوڑنے اور چھاپہ مار کارروائیاں کرنے کی تربیت شامل ہے- بیت لحم میں حماس کے تربیتی افراد باضابطہ طور پر حملوں کے حوالے سے خاص قسم کی ورزش بھی کرتے ہیں- بیان میں حماس کے ایسے متعدد حماس اراکین کی گرفتاری کا بھی دعوی کیا گیا ہے جو بقول فتح فورسز کے غرب اردن کے شہریوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں-
 دریں اثناء حماس نے فتح کے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کا یہ دعوی غرب اردن میں حماس کا دائرہ تنگ کرنے اور اس سے ہمدردی رکھنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لانے کی ایک چال ہے- حماس کا غرب اردن میں اس قسم کا کوئی کیمپ موجود نہیں-

مختصر لنک:

کاپی