جمعه 02/می/2025

حماس کی پانچ سالہ کارکردگی فتح سے بہت بہتر ہے: یورپی وفد

بدھ 26-ستمبر-2007

یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کے دورہ فلسطین کے دوران کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی کارکردگی فتح کے طویل دور کی کارکردگی سے کہیں بہتر ہے- غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفد کے سربراہ میگل پورٹاچ نے کہا کہ حماس نے عوام سے کیے ہوئے تمام وعدے مشکلات کے باوجود پورے کیے ہیں حتی کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ جنگ بندی میں بھی حماس نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی- اس سے حماس کی اعتدال پسندی اور عوامی پذیرائی کا واضح انداز ہوتا ہے-
انہوں نے کہا کہ فتح گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین میں برسر اقتدار ہے تاہم اس کی طویل عرصے کی مجموعی کارکردگی حماس کی پانچ سال کی کارکردگی کے برابر نہیں- ایک سوال کے جواب میں یورپی رکن پارلیمان نے کہا کہ فلسطین میں پائیدار قیام امن کے لیے تمام مقامی سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا- انہوں نے اسرائیل کی جانب سے آئے روز غزہ پر حملوں اور معاشی ناکہ بندی کی بھی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی