جمعه 02/می/2025

بش اور محمود عباس ملاقاتوں کی قیمت فلسطینی عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے

منگل 25-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی صدر بش سے ملاقات نہ کریں – حماس کا کہناہے کہ ان ملاقاتوں کی قیمت فلسطینی عوام کو چکانا پڑتی ہے – امریکہ فلسطینیوں کی کوئی مدد تو نہیں کرتا بلکہ اس کے خلاف جارحیت میں شریک ہوتا ہے-
حماس کے ترجمان ابو زہری نے اخباری بیان میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرصدر بش اور محمود عباس کے درمیان  ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر بش کا مقصد محمود عباس کو سیاسی تعاون پیش کرنا اور اس بات کا اظہار کرنا ہے کہ بین الاقوامی برادری حماس کے خلاف محمود عباس کے ساتھ ہے – ابو زہری نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ تمام امور فضول ہیں-  آخر کار محمود عباس کو کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا- انہیں ملاقاتوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا-

مختصر لنک:

کاپی