جمعه 02/می/2025

رمضان کے دوران مراکش میں اسرائیلی کھجوروں کی فروخت

منگل 25-ستمبر-2007

رمضان کے مہینے میں اسرائیلی کھجوروں ’’بٹ شیوا‘‘ نے مراکش کے بازاروں میں غیر معمولی اہمیت حاصل کرلی ہے-
ایک سکول ٹیچر عبد الجلیل نے اسلام آن لائن نیٹ سے بائیس ستمبر کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بازار میں خود وہ کھجوریں دیکھی ہیں جن پر اسرائیل کا ٹریڈ مارک ’’بٹ شیوا‘‘ موجود ہے- بٹ شیوا فلسطینی قصبے بیر شیبہ کا اسرائیلی نام ہے- مشرقی اور وسطی مراکش میں اسرائیلی کھجوریں فراط پائی جاتی ہیں اور کھجور کے پیکٹوں پر ساختہ اسرائیل کی مہر لگی ہوئی ہے اور سب اسے دیکھ سکتے ہیں- کھجور کے ایک تاجر حاج محمد کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ہم عرب ممالک سے کھجوریں منگوایا کرتے تھے- میں نے بذات خود اسرائیل سے کھجوریں نہیں خریدیں اور نہ ہی خریدوں گا کیونکہ اسرائیل دشمن ملک ہے- انہوں نے کہا کہ چند تاجر لالچی ہو چکے ہیں اور وہ پیسے کے لالچ میں فلسطینیوں کے مفادات سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں-
سکول ٹیچر عبد الجلیل نے بتایا کہ چند تاجر اسرائیل کا لیبل اتار دیتے ہیں اور انہیں عرب ممالک مثلاً قطر سے درآمد شدہ کھجوریں بتا کر پیش کرتے ہیں- اسرائیل کے برآمدات انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اسرائیل کی کھجوروں کی مراکش کو برآمد سال 2006ء میں 5.3 فیصد رہی-

مختصر لنک:

کاپی