جمعه 02/می/2025

فلسطینی سیکورٹی فورسز نے چندے کے ڈبے اٹھالیے

منگل 25-ستمبر-2007

فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے بیت لحم میں دکانوں پر یتیموں کی اعانت کے لئے رکھے گئے ڈبے اٹھا لئے – ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بیت لحم میں تمام دکانوں کا چکر لگایا اور دکانداروں کو تنظیم برائے بہبود یتیم کے چندہ کے ڈبوں کو اٹھانے کا حکم دیا اور سیکورٹی فورسز کے بعض اہلکاروں نے دکانوں سے رقوم سمیت ڈبے قبضہ میں لے لئے- سیکورٹی فورسز کے مطابق’’ تنظیم برائے بہبود یتیم ‘‘غیر قانونی ہے – اس لئے اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے – علاقے کے لوگوں میں فلسطینی سیکورٹی فورسز کی کارروائی پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے-
تنظیم بر ائے بہبودیتیم نے یتیموں کی مدد کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے رمضان المبارک کے شروع سے تمام دکانوں پر بکس رکھے تھے- قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ تنظیم گزشتہ دس برسوں سے یتیموں کی بہبود کے لئے کام کررہی ہے- اس کے پاس وزارت داخلہ کا ڈیکلیریشن ہے اور اس کا نام کالعدم تنظیموں میں بھی درج نہیں ہے – تنظیم اب تک 1200سے زائد یتیموں کی کفالت اور اعانت کرچکی ہے- قابض اسرائیلی افواج کی طرف سے متعدد بار تنظیم برائے بہبود یتیم کو بند کرنے کا حکم جاری کیا جا چکاہے- آخری بار نومبر 2006ء میں قابض اسرائیلی حکومت نے اس بناء پر تنظیم کو بند کرنے کا حکم صادر کیا کہ وہ شہداء کے بیٹوں اور خاندانوں کی مدد کرتی ہے –

مختصر لنک:

کاپی