جمعه 02/می/2025

فتح کی سیاسی قیادت کی غزہ کی پٹی واپسی کی خواہش، حماس کا خیر مقدم

پیر 24-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فتح کی سیاسی قیادت کے غزہ کی پٹی لوٹنے کے ارادے کا خیرمقدم کیا ہے- حماس کے ترجمان سامی ابو زہرہ نے کہاہے کہ ہم فتح کی سیاسی قیادت کے غزہ کی پٹی واپس لوٹنے اور سیاسی کردار ادا کرنے کے مخالف نہیں ہیں- البتہ اگر فتح سیاسی قیادت کی آڑ میں اس سیکورٹی کی قیادت کی واپسی چاہتی ہے- جو غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری اور انارگی پھیلانے میں ملوث ہے تو ان کے لئے غزہ کی پٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے- ہم انہیں نصیحت کریں گے کہ وہ واپسی کا ارادہ ترک کردیں-
واضح رہے کہ فتح نے غزہ کی پٹی میں کام کرنے والی قیادت کی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے- مبصرین کے خیال میں فتح نبض ٹٹولنا چاہتی ہے کہ حماس ان سے کیا سلوک کرے گی جبکہ حماس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ہماری کوئی شرائط لیکن جو شخص قانون کی خلاف ورزی یا کسی جرم میں مطلوب ہوگا اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا- ہم کسی شخص سے سیاسی انتقام نہیں لیں گے-

مختصر لنک:

کاپی