پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی سیکورٹی فورسز کا سیاسی قیدیوں سے وحشیانہ سلوک

پیر 24-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز انسانی اقدار پھلانگ چکی ہیں- انہوں نے رمضان کے مبارک ماہ کا بھی خیال نہیں رکھا اور سیاسی قیدیوں سے وحشیانہ سلوک کیا- فلسطینی سیکورٹی فورسز کی قید میں حماس کے رہنما انجینئر مہدی حدادہ کا ہسپتال منتقل کیاجانا اور انہیں آئی سی یو میں رکھاجانا واضح دلیل ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار تفتیش کے دوران قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کرتے ہیں- واضح رہے کہ حماس کے رہنما انجینئر مہدی حدادہ محمود عباس کی سیکورٹی فورسز کی جیل میں قید ہیں- تفتیش کے دوران ان پر تشدد کیا گیا ہے جس کے باعث ان کی حالت خراب ہوگئی- نازک حالت کے باعث انہیں نابلس کے قومی ہسپتال کے شعبہ آئی سی یو میں منتقل کیاگیاہے –
حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ صدر بش کی جانب سے مشرق وسطی کے حوالے سے بلائی جانے والی نام نہاد امن کانفرنس کا وقت قریب آنے پر فلسطینی سیکورٹی فورسز کی جانب سے سیاسی قیدیوں پر تشد د بڑھ گیاہے- محسوس کیا جا رہاہے کہ سیکورٹی فورسز انسانی اقدار پھلانگ رہی ہیں- مغربی کنارے کو سیکورٹی فورسز کی جاگیر بنایا جا رہاہے- وہ ہر سیاسی، اجتماعی، عوامی، دعوتی اور رفاہی سرگرمی کی تفتیش کررہی ہے- جاگیردارانہ سوچ رکھنے والی قیادت حماس کے کارکنان پر سیکورٹی اور خفیہ حملے کے مہم کا سوچ رہی ہے لیکن فلسطینی عوام اپنی ثابت قدمی سے تمام سازشوں کو ناکام بنادے گی-
بیان میں مغربی کنارے میں کام کرنے والے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیاسی قیدیوں کے حالات کا جائزہ لیں- بیان میں ان سیاسی قیدیوں کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیاگیا جنہیں تشدد کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیا ہے –

مختصر لنک:

کاپی