فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز نے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد سمیت حماس کے سولہ اراکین کو گرفتار کرلیا ہے- تفصیلات کے مطابق عباس ملیشیا نے رام اللہ کے نواح میں چھاپہ مارا اور ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کو حماس سے تعلق کے الزام میں گرفتار کرلیا- حماس کے خلاف غرب اردن میں کریک ڈاؤن کے دوران طوباس کے علاقے میں وہ مساجد پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا- عینی شاہدین کے مطابق طوباس کی دو مساجد پر چھاپہ اس وقت مارا گیا جب شہری نماز تراویح ادا کرنے کی تیاری کررہے تھے- سیکورٹی اہلکار جوتوں سمیت مساجد میں گھس گئے اور متعدد نمازیوں کو مارا پیٹا گیا- تشدد کے بعد ایک مسجد کے امام کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا- دوسری جانب گرفتار شدہ ایک خاندان کے دیگر اہل خانہ نے سیکورٹی حکام حملوں کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے گرفتار شدگان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
