جمعه 02/می/2025

فلسطینی سیاسی ورکروں پر تشدد ہسپتال منتقل، محمود عباس کا چہرہ بے نقاب: حماس

اتوار 23-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی بڑے پیمانے پر ہپستالوں میں منتقلی سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ تفتیش کے دوران جسمانی تشدد کیا گیا ہے-
مغربی کنارے سے جاری ایک بیان میں حماس نے کہا ہے کہ قیدی مہدی حدادہ کو نابلس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لانے سے واضح ہوتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے افسران تفتیش کے دوران سیاسی کارکنان سے بہیمانہ سلوک کرتے ہیں کہ جب فلسطین اسرائیلی مسئلے کے حل کے لیے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد قریب آرہا ہے-
حڈماس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی ملازمین حماس کی تمام سیاسی خیراتی اور علمی و ادبی سرگرمیوں پر گہری نگاہ رکھتی ہے- حماس نے مغربی کنارے میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے اقدامات کی مذمت کریں اور تشدد کے واقعات کے بارے میں تحقیق کرائیں-

مختصر لنک:

کاپی