جمعه 02/می/2025

غزہ میں ایندھن اور بجلی کی بندش کسی بڑے المیے کا باعث بن سکتی ہے:اقوام متحدہ

اتوار 23-ستمبر-2007

اقوام متحدہ کے ادارہ براے بنیادی حقوق نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی اور ایندھن روکنے کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے- جنیوا میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں حقوق انسانی کی سربراہ لویز اربورا نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کو دشمن ریاست قرار دینے کا فیصلہ ناپسندیدہ عمل ہے- اسرائیل کو ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہنا چاہیے جس سے فلسطین میں مزید کسی انسانی المیے کا باعث بن سکتے ہو-
اربون نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ کا ایندھن اور بجلی بند کردی تو یہ اقدام انسانی حقوق کے عالمی مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی ہوگی اور اسے فلسطینی عوام کے خلاف ایک اجتماعی سزا تصور کیا جائے گا- دوسری جانب حقوق انسانی کے عالمی ادارے ’’ریڈ کراس‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل اینگلو گناڈبگیلر نے بھی اسرائیلی بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے انتہائی خراب ہے- مزید بجلی اور ایندذھن بند کرنے سے قحط کی صورت اختیار کرسکتا ہے- انہوں نے بھی اسرائیل سے غزہ کی بجلی اور ایندھن بند کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی