فلسطینی پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے عسکری ونگ ’’صلاح الدین ناصر بریگیڈ‘‘ نے اسرائیلی تنصیبات پر جدید راکٹوں سے حملہ کیا ہے- بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ مجاہدین نے ہفتے کی صبح کو ’’شاعر ھینگن‘‘ یہودی آباد کاری پر ’’ناصر‘‘ نامی راکٹوں سے حملہ کیا- حملے میں متعدد یہودی پولیس اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعوی کیا گیا ہے- دریں اثناء اسرائیلی پولیس ذرائع نے غزہ کے شمال میں واقع ایک یہودی آبادوں پر مجاہدین کے حملوں کے اعتراف کیا ہے- تاہم اس میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی تصدیق نہیں کی-
