پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی فوجی مشقیں

اتوار 23-ستمبر-2007

اسرائیل نے شام کی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر وسیع پیمانے پر بری و فضائی فوجی مشقیں شروع کردیں ہیں- فوجی مشقیں کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے ذریعے شام کو پر امن رہنے کا پیغام بھی بھیجا ہے- فوجی افسران نے گولان کی پہاڑیوں میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے اہلکاروں سے کہاہے کہ وہ ان کا پیغام شام تک پہنچادیں- پیغام کا مقصد غیر ضروری کشیدگی سے بچناہے – اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کا پیغام قابل قبول چینلز کے ذریعے شامی فوجی تک پہنچایاگیا- واضح کیا گیاکہ اسرائیلی فوجی مشقوں کو حملہ کی تیاری نہ سمجھاجائے-

مختصر لنک:

کاپی