چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ائیر لائن، عرب مسافروں کی توہین بند کرے

ہفتہ 22-ستمبر-2007

اسرائیل میں عرب شہری آزادی کے لئے کام کرنے والے گروپ نے اسرائیلی عربوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی ائیرلائن کا مقاطعہ کریں، مذکوہ بالا گروپ عرب مانیٹرنگ کمیٹی نے تشکیل دیا ہے- بائیکاٹ کی یہ اپیل بن گوریان ائیرپورٹ پر اسرائیلی عرب شہریوں کو تلاشی کی مذمت کے لئے کی گئی ہے –
نئے تشکیل شدہ گروپ کے مطابق یہ گرو پ عرب راہنماؤں مثلاً شیخ رائد صلاح اور رکن پارلیمان سعید نفعا کے دورہ شام کے خلاف تیار کی گئی مہم کا جواب دے گا- انہوں نے کہاکہ ہم نے ائیر لائن کے وزیراور دیگر وزراء سے کئی بار بات کی لیکن اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی اس لئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے کہ عرب مانیٹرنگ کمیٹی سے کہا جائے کہ وہ اسرائیلی ائیرلائن کابائیکاٹ کرے – اس پریس کا نفرنس کے دوران عالم عرب کے کئی رہنماخصوصاً شیخ صلاح موجود تھے- اسرائیلی ائیر لائن (ایل آل ) کروڑوں ڈالر کماتی ہے اسے عرب مسافروں کی ضروریات کا خیال رکھنا ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی