جمعه 02/می/2025

محمود عباس اسرائیل سے کسی قسم کے معاہدے سے باز رہیں

ہفتہ 22-ستمبر-2007

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے رکن جمیل مزہر نے فلسطینی صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے کسی بھی قسم کا معاہدہ نہ کریں- انہوں نے اخباری بیان میں کہا کہ اسرائیل سے معاہدہ کرنا فضول ہے- وہ جھوٹے وعدہ کرتاہے اور فلسطینیوں کے حقوق پر یقین نہیں رکھتا-
جمیل مزہر نے اسرائیلی میڈیا میں عارضی فلسطینی ریاست کے قیام اور مہاجرین کو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں آباد کئے جانے کی پیشکشوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی فلسطینی کے لئے اس طرح کی تجویز کو قبول کرنا ناممکن ہے – جمیل مزہر نے پی ایل او کی جمہوری، سیاسی اور متناسب نمائندگی کی بنیادوں پر تنظیم نوکرنے پر زور دیا- تمام سیاسی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ پی ایل کو تنظیم نو کے لئے فلسطینی صدر محمود عباس پر دباؤ ڈالیں- عوامی محاذ تمام فلسطینی گروپوں کو ایک میز پر اکٹھا کرنے کے لئے کوشاں ہے-

مختصر لنک:

کاپی