پنج شنبه 01/می/2025

فتح قائدین نے تنخواہیں نہ ملنے پر استعفے دے دیئے

ہفتہ 22-ستمبر-2007

غزہ میں صدر محمود عباس کی جانب سے تعینات کردہ فتح کے راہنمائوں نے پارٹی کی طرف سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجاً استعفے دے دیئے ہیں- عرب خبر رساں ادارے ’’انباء‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فتح کے مختلف عہدیداروں کو صدر عباس نے غزہ میں فتح کی دوبارہ صف بندی کے لیے متعین کیا تھا جبکہ تعینات کردہ راہنمائوں میں پہلے ہی اپنی پارٹی سے تحفظات تھے- غزہ میں صدر عباس نے گزشتہ دو ماہ میں دس اعلی پارٹی قائدین کو کام کرنے کے لیے بھیجا تھا- رپورٹ کے مطابق دس میں آٹھ عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے احتجاجاً سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے- اس سلسلے میں استعفے صدر عباس کو بھیج دیئے گئے ہیں-
واضح رہے کہ غرب اردن میں قائم فتح کی سلام فیاض کے زیر نگرانی غیر آئینی حکومت نے غزہ کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ تین ماہ سے روک رکھی ہیں- حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتیس ہزار پانچ سو افراد کی تنخواہیں اتھارٹی کے ذمہ واجب الادا ہیں روک رکھی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی