پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی ڈرائیور نے بس بچے پر چڑھادی

ہفتہ 22-ستمبر-2007

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے مرکز برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سلفیت میں چند روز قبل ایک بس کے نیچے آکر شہید ہونے والے فلسطینی بچے کو ڈرائیور نے قصداً قتل کیا ہے- رپورٹ کے مطابق اب تک کی تفتیش کے نتائج کے مطابق یہودی ڈرائیور نے چودہ سالہ محمد ابو یعقوب کو قصداً شہید کرنے کا اعتراف کرلیا ہے-
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے فوری طور پر ڈرائیور سے تحقیقات شروع کیں لیکن ڈرائیور نے اسے بچے کی غلطی قرار دیا جبکہ پولیس نے تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا- بعد میں ڈرائیور نے بچے کو قصداً بس کے نیچے کچل دینے کا اعتراف کرلیا-

مختصر لنک:

کاپی