پنج شنبه 01/می/2025

حماس کے کارکنان کی گرفتاری کی مہم جاری

ہفتہ 22-ستمبر-2007

نابلس میں محمود عباس کی سیکورٹی ملیشیا نے گھروں اور مساجد کی تلاشی لینے اور حماس کے کارکنوں کو مغربی کنارے سے گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے-
نابلس میں پچاس سالہ محمد کرامہ جو ہیڈ ماسٹر ہیں کو فلسطینی اتھارٹی کی سیکورٹی ملیشیا نے دوسری بار گرفتار کیا- انہیں چند روز قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا- انہیں اس وقت رہا کیا گیا جب انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفی تحریر کیا اور نابلس کی جنید جیل میں ان کے جو قانونی حقوق حاصل ہیں ان سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا- نابلس میں حماس کے ایک اور کارکن پر بھی حملہ کیا گیا- رام اللہ میں اقصی ٹی وی کے ساتھ کام کرنے والے ایک صحافی کو اس وقت اغواء کرلیا گیا جب وہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی کے افسر کے انٹرویو میں شرکت کے بعد واپس آرہا تھا-
محمود عباس کی سیکورٹی ملیشیا نے حمزہ بن عبد المطلب مسجد کا محاصرہ کیا اور مسجد کے اندر سے کاغذات اٹھا کر لے گئے- علاوہ ازیں محمود عباس ملیشیا کی قید میں موجود انجینئر مہدی مداد کو نابلس کے نیشنل ہسپتال منتقل کردیا گیا-

مختصر لنک:

کاپی