پنج شنبه 01/می/2025

حماس نے موسم سرما میں ہونے والی کانفرنس کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

ہفتہ 22-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے غزہ کی پٹی میں ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے صدر محمود عباس سے اپیل کی ہے کہ موسم سرما میں منعقد ہونے والی امریکہ کی زیر نگرانی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں- حماس نے یہ اپیل امریکی انتظامیہ کی طرف سے غزہ کی پٹی کو مخاصمانہ علاقہ قرار دینے کے بعد کی ہے-
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کو مخاصمانہ علاقہ قرار دینے پر تنقید کردینا کافی نہیں ہے- ضرورت اس بات کی ہے کہ عملی طور پر کوئی قدم اٹھایا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ میں آنے والی نہیں ہے کہ محمود عباس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور امریکہ نے غزہ کی پٹی کو مخاصمانہ علاقہ قرار دیا ہے- ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض حکومت اور امریکی انتظامیہ کی طرف سے شدید بیانات آنے کے بعد موسم سرما کی کانفرنس میں شرکت نہ کریں- انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے دیے گئے بیان کا مطلب یہ ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف روزمرہ بنیادوں پر جو فوجی کارروائی کی جارہی ہے اس پر پردہ ڈالا جاسکے- انہوں نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی انتظامیہ کے احکامات تسلیم کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی – امریکہ نے غزہ کی پٹی کے خلاف جو بیان دیا ہے وہ وہی بیان اسرائیل نے بھی دیا ہے- انہوں نے کہا کہ ان بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ و اسرائیل نے عالم اسلام کے خلاف مشترکہ پالیسی اختیار کررکھی ہے-

مختصر لنک:

کاپی