پنج شنبه 01/می/2025

موسم سرما کانفرنس میں چند شرائط کے ساتھ شرکت کی جائے: تنظیم فلسطین

ہفتہ 22-ستمبر-2007

ڈاکٹر مصطفی البرغوثی کی قیادت میں کام کرنے والی تنظیم فلسطینی قومی اقدام (پی این آئی) نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کے لیے موسم سرما کانفرنس میں شرکت کے لیے تین شرائط تجویز کی ہیں- ان میں سے پہلی شرط یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی حالیہ پرتشدد مہم بند کرے جو اجتماعی سزا کے مترادف ہے- دوسری شرط یہ ہے کہ تمام قسم کی تعمیراتی سرگرمیاں بند کردی جائیں – ان میں موجودہ سیٹلمنٹس میں تعمیرات اور نئے علاقوں میں تعمیرات شامل ہیں- تیسری شرط یہ ہے کہ متنازعہ دیوار کی تعمیر فی الفور روک دی جائے، جس سے متوقع فلسطینی ریاست کا قیام مشکل ہو جائے گا- بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تین شرائط پوری کیے بغیر اگر کوئی اسرائیل سے مذاکرات کرنا ہے تو اس کے ذریعے اسرائیل کو مزید قوت ملے گی کہ وہ اپنی مرضی کے فیصلے نافذ کردے- فلسطینی قومی اقدام نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اسرائیلی حکومت مذکورہ کانفرنس کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ 1967ء کے علاقے خالی کرنا چاہتی ہے، نہ ہی فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں ہے-

مختصر لنک:

کاپی