پنج شنبه 01/می/2025

مزاحمت کاروں کا راکٹوں سے جوابی حملہ، اسرائیلی فوج پسپا

جمعہ 21-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے غزہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کاحملہ ناکام بنادیا-تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرق میں ’’البریج کیمپ‘‘ پر حملہ کیا تو اس کے جواب میں القسام کے مجاہدین نے پچاس راکٹ فائر کر کے اسرائیلی فوج کو پسپائی پر مجبور کردیا- اسرائیلی فوج کے تازہ حملے میں دو فلسطینی شہید اور پانچ زخمی ہوئے، فوج مزید  آگے بڑھنا چاہتی تھی کہ مجاہدین نے ’’ہاون‘‘ راکٹوں کی بارش کردی- جوابی حملے میں پچاس راکٹ فائر کیے گئے جس سے اسرائیلی فوج بوکھلا گئی اور فوراواپسی کا راستہ اختیار کیا-
دوسری جانب القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی فوج پرجوابی حملے میں متعدد فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا بھی دعوی کیا ہے- بیان میں کہا گیا کہ مجاہدین کی جوابی کارروئی سے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو واپس لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے- بریگیڈ نے بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر قابض فوج کی جانب سے غزہ پر مزید جارحیت کا ارتکاب کیا گیا تو اس کا سختی سے جواب دیا جائے گا –

مختصر لنک:

کاپی