جمعه 02/می/2025

اسرائیل کی گیڈر بھبکی کی پرواہ نہیں، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے

جمعرات 20-ستمبر-2007

غزہ میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی نگران حکومت نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کو دشمن ریاست قرار دینے کے فیصلے کو اسرائیل کی گیڈر بھبکی قرار دیا ہے- حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے پانی، بجلی، مواصلات اور اقتصادی پابندیوں سے فلسطین میں حماس حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل میں کوئی خلل نہیں پڑے گا- انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ہمیشہ فلسطینی عوام کو دشمن قرار دے کر اسے غیر انسانی سلوک کرتا رہا ہے- اسرائیل نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالا، لیکن فلسطینی عوام نے بھی اسرائیل کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا-
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ قتل و غارت گری اسرائیل کا دل پسند مشغلہ رہا ہے- حماس فسادات کو ٹارگٹ کلنگ کرنے کی دھمکی نئی نہیں اور اسرائیل سے کبھی خیر کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی-

مختصر لنک:

کاپی