جمعه 02/می/2025

اسرائیل نے دوبارہ فوجی رعب و دبدبہ حاصل کرلیا ہے: اسرائیلی دعوی

جمعرات 20-ستمبر-2007

اسرائیلی فوج کے خفیہ ادارے کے سربراہ عاموس یادلین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان جنگ میں پہنچنے والے نقصان پر قابو پاتے ہوئے اپنا فوجی رعب و دبدبہ دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور وہ شام اور ایران سے نپٹنے کی اہلیت رکھتی ہے-
 اس بات کا اعلان انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ اور سیکورٹی کی کمیٹی کے اجلاس میں کیا- ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سربراہ تساحی ھنغبی نے شام کے موضوع کے حوالے سے بات کرنے سے پرہیز کیا اور اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شام کی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق سرکاری طور پر خاموشی اختیار کی- انہوں نے کہا کہ شام کو یہ پیغام دینا ضروری تھا کہ ہم جنگ تو نہیں چاہتے لیکن اس کے لیے تیار ہیں- شامیوں نے یہ تاثر لیا ہے کہ لبنان جنگ کے بعد ہم کمزور ہو گئے ہیں- موساد کے سابق سربراہ دانی یاتوم نے شام سے مذاکرات کا مطالبہ کیا انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ قیام امن کے لیے شام کے ساتھ اب مذاکرات کا وقت مناسب ہے- وقت گزرنے کے ساتھ معاملہ مشکل ہو جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی