غرب اردن میں قائم سلام فیاض کے زیر نگران فتح کی غیر آئینی حکومت نے اقصی ٹیلی ویژن کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے- غرب اردن میں ٹی وی کے نمائندہ محمد اشتیوسی نے کہا کہ سلام فیاض حکومت کی جانب سے انہیں فتح کے خلاف خبریں شائع کرنے پر دھمکیوں کا سامنا ہے- حکام نے اقصی ٹیلی ویژن کے متعلقہ رپورٹروں اور دیگر صحافیوں کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے- انہوں نے کہا کہ سلام فیاض کی جانب سے انہیں ایک خط بھی موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقصی ٹیلی ویژن چینل غرب اردن میں اشتعال اور بدامنی پھیلانے کا باعث بن رہا ہے- دوسری جانب اشتیوسی کے گھر پر عباس ملیشیا نے چھاپہ مارا گھر پر ان کی اہلیہ کو دھمکیاں دی گئیں اور اشیون کے لیے سختی سے نمٹنے کا پیغام دیا گیا-
واضح رہے کہ فتح اور عباس ملیشیا گزشتہ تین ماہ سے اقصی ٹیلی ویژن چینل اور غیر جانب دارانہ رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے سختی سے نمٹنے کی دھمکی دی ہے – اقصی ٹیلی ویژن کے دفتر سے ملحقہ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’ناس پریس‘‘ پر بھی حملے کئے جا چکے ہیں-
