اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمال میں واقع ’’حومیش‘‘ کے علاقے میں اراکین اسمبلی کے دورے کی وجہ سے ایمرجنسی لگادی- تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے منگل کی صبح کو شمالی غرب اردن میں بڑی تعداد فوج تعینات کرکے شہریوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی- اسرائیلی اراکین کنیسٹ کی آمد اور واپسی تک اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا- اس دوران شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی اور ٹریفک معطل ہوگئی- اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ اراکین کی تحفظ کی خاطر یہ اقدام اٹھایاہے-
اسرائیلی فوج نے شمالی غرب اردن میں ایمرجنسی لگادی
بدھ 19-ستمبر-2007
مختصر لنک: