پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوجی کیمپ پر مجاہدین کا راکٹوں سے حملہ

منگل 18-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو ’’القسام بریگیڈ‘‘ نے غزہ کے شمال میں واقع تذکاری فوجی کیمپ پر’’ہاون‘‘ راکٹوں سے حملہ کیا- القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیمپ پر حملے میں کئی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا گیاہے- بیان کے مطابق مجاہدین کے حملے میں 80 ملی میٹر کے دھانے والی توپ استعمال کی گئی-حملہ دن ساڑھے دس بجے کے بعد کیا- القسام بریگیڈ کا کہنا ہے یہ حملہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے جواب میں کیا گیا- بیان میں مجاہدین نے رمضان میں اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ جوابی کارروائیاں کرنے کا عزم ظاہر کیاہے- واضح رہے کہ اسرائیلی فوج آئے روز غزہ اور غرب اردن میں دراندازیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے-

مختصر لنک:

کاپی