پنج شنبه 01/می/2025

مسافر بردار اسرائیلی بحری جہاز مزاحمت کاروں کے لئے آسان شکار ثابت ہوسکتے ہیں

منگل 18-ستمبر-2007

اسرائیلی حکام نے مزاحمتی گروپوں کی طرف سے حملوں کے خطرے کے باعث مسافر بحری جہازوں کی سیکورٹی سخت کردی ہے- اسرائیلی بحریہ میں سیکورٹی افسر کے مطابق مزاحمتی گروپوں کے حملوں کاخطرہ ہے- چھوٹی کشتی کے ذریعے کارروائی کی جاسکتی ہے- کشتی میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر ساحل کے قریب جہازوں کو اڑایا جاسکتاہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت نے اسرائیلی سیکورٹی کی جانب سے اظہار کئے گئے خطرات کو اسرائیلی جنگ طیاروں کی جانب سے شام کی فضا کی حدود کی خلاف ورزی کی کارروائی سے جوڑا ہے- واضح رہے کہ دس روز قبل اسرائیلی طیاروں نے شام کی حدود میں فضائی حملہ کیاتھا- اخبار کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں ترکی کے ساحل پر اسرائیلی مسافر بردار بحری جہازوں کو القاعدہ کی طرف سے نشانہ بنانے کی دو دفعہ کوشش کی گئی ہے- اسرائیلی جہاز مزاحمت کاروں کے لئے آسان شکار بن سکتے ہیں- بحری جہازوں پر سینکڑوں اسرائیلی سفر کرتے ہیں- بالخصوص آج کل یہودی تہوار ’’عیدالعرش ‘‘ قریب ہے – مسافروں کا رش بہت زیادہ ہے-

مختصر لنک:

کاپی