سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے برطانیہ سے ’’ٹائفن ‘‘طرز کے 72جنگی طیارے خریدے ہیں- جنگی طیاروں کی مالیت 8ارب ڈالر ہے- سعودی عرب کی وزارت دفاع اور ہوابازی کے اعلی عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بیان میں کہا ہے کہ طیاروں کی خریداری ریاض اور لندن کے درمیان 21جولائی کو طے پانے والے معاہدے کے تحت کی گئی ہے- معاہدے کے مطابق برطانیہ سعودی عرب میں ٹیکنالوجی منتقل اور سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ سعودی شہریوں کو ہوا بازی کی تربیت بھی دے گا-
