پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کےاہل خانہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں پریشان

منگل 18-ستمبر-2007

اسرائیلی جیلوں میں قید اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ ملیشیا کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے- اسرائیلی جیل مجدو میں قید حماس کے ارکان پارلیمنٹ نے خط میں کہاہے کہ قابض اسرائیلی افواج اور عباس ملیشیا کی طرف سے ان کے بیٹوں کی گرفتاری پریشان کن امر ہے- انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ ایسی حرکتوں کے انجام کی ذمہ داری  عباس ملیشیا پر ہوگی- واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی ارکان پارلیمنٹ نزار رمضان اور الشیخ حامد البیتاوی کے بیٹوں اور عباس ملیشیا نے نابلس کے اسیر رکن پارلیمنٹ حسن البوربنی کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے-
مجدو جیل سے  آنے والے خط کے مطابق اسیران ارکان پارلیمنٹ کے اہل خانہ کو زیادتی کا نشانہ بنانا فلسطینیوں کی رائے کی توہین ہے- فلسطینی سیکورٹی فورسز اسیران کے اہل خانہ کی حفاظت اور خیال رکھنے کی بجائے انہیں گرفتار اور خوفزدہ کررہی ہے- اہل خانہ کو تنگ کرنے کا مقصد اسیران پر دباؤ ڈالناہے کہ وہ اپنے موقف سے دستبردار ہوجائیں-

مختصر لنک:

کاپی