پنج شنبه 01/می/2025

حماس کو شکست دینے کے لیے عباس ملیشیا سے مل کرکام کر رہے ہیں:اسرائیل

منگل 18-ستمبر-2007

اسرائیل کے ایک اعلی سطحی فوجی افسر نے غر ب اردن میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف صدر عباس کے ماتحت ملیشیا کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا ہے-عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے لیے اسرائیلی کمانڈنگ  فیسر نے کہا کہ حماس غرب اردن پر بھی غزہ کی طرح قبضہ کرنا چاہتی ہے لیکن اسرائیل اور صدر محمودعباس مل کر اسے شکست دیں گے اور حماس کے اھداف کو کامیابی سے ہمکنار نہیں ہونے دیا جائے گا- کمانڈنگ آفیسر نے مزید کہا کہ عباس ملیشیا اور اسرائیلی افواج کے درمیان حماس کے کارراوئیوں میں مکمل ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی فضاء موجود ہے، گزشتہ تین ماہ سے غرب اردن میں جاری کارروائیوں میں ہر موڑ پر اسرائیلی فوج نے عباس ملیشیا کا ساتھ دیا- انہوں نے غرب اردن میں رفاہی کام کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کے بارے میں کہا کہ یہ ادارے حماس کو مالی معاونت فراہم کر رہے تھے، ان کا بند کیا جانانا گزیر تھا- اسرائیلی فوجی افسر نے کہا کہ ان کی فوج اور حکومت حماس حامی تمام اداروں اور تنظیموں کو بند کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھیں گے-
یاد رہے کہ گزشتہ تین ماہ سے غرب اردن میں صدر محمود عباس اور سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت نے اسرائیلی تعاون سے حماس سے ہمدردی رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے- اب تک مختلف کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد افراد کو عباس سکیورٹی اہلکاروں نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بند کر دیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی