جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عوام کا فوج پہ اعتماد ختم ہو گیا

منگل 18-ستمبر-2007

گزشتہ برس کی لبنان اسرائیل جنگ نے اسرائیلی فوج اور عوام میں ایک خلیج حائل کردی ہے- عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان جنگ کے بعد اسرائیلی عوام کا فوج سے اعتماد اٹھ گیا ہے- اخبار کے تحت کیے گئے ایک عوامی سروے میں انکشاف کیا گیا ہے فلسطینی شہریوں کی صرف سات فیصد تعداد اسرائیلی فوج پر بھروسہ رکر رہی ہے جبکہ 2001 سے قبل بانوے فیصدشہری فوج پر مکمل اعتماد کر تے تھے- رپورٹ کے بعد2001 کے بعد فلسطینی عوام کی اسرائیل کے خلاف شروع کی گئی تحریک انتفاضہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی میں فوج کا مورال گرگیا تھا الیکن پھر بھی پچاسی فیصد شہری فوج پر اعتماد کررہے تھے جبکہ لبنان جنگ میں فوج کی ہزیمت کے بعد اب فوج پر اعتماد نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے- رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج پر عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے اسرائیل کو کسی اور جنگ کا راستہ اختیارکرنا ہوگا، اور کسی بھی پڑوسی ملک سے پنجہ آزمائی اور اس میں فتح کے بعد ہی اسرائیلی فوج کے مورال میں اضافہ ہو سکتا ہے اور عوام میں اس کا اعتماد بحال ہو سکتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی